ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / چھوٹے تاجروں پر جی ایس ٹی کا اثر پڑے گا:پی چدمبرم

چھوٹے تاجروں پر جی ایس ٹی کا اثر پڑے گا:پی چدمبرم

Sat, 01 Jul 2017 21:39:04  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،یکم جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے آج کہا کہ اشیاء اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے تاجروں کو بری طرح متاثر کرے گا اور جو قانون کو لاگو کیا گیا ہے، وہ اس طرح کا نہیں ہے، جس طرح بنیادی طور پر اس کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔چدمبرم نے نامہ نگاروں سے کہا کہ کانگریس جی ایس ٹی کے خلاف نہیں ہے، بلکہ جس طرح اس کا نفاذ کیا جا رہا ہے، اس کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجر جی ایس ٹی نافذ کرنے کے لئے کچھ وقت چاہتے تھے، لیکن حکومت نے انہیں وقت دینے سے انکار کر دیا۔چدمبرم نے یہ بھی کہا کہ جی ایس ٹی کااثر افراط زر پر پڑے گا۔کانگریس نے جی ایس ٹی کے نفاذ کو لے کر پارلیمنٹ میں آدھی رات کو ہوئے پروگرام میں حصہ نہیں لیا تھا۔
 


Share: